Landscape MP4 Vertical MP4

سورت الحجر — آیت 61 (اردو) — ویڈیو

الحجر • آیت نمبر 61 (کل 99 آیتیں) • اردو


فَلَمَّا جَاءَ آلَ لُوطٍ الْمُرْسَلُونَ 61
ترجمہ:
پھر جب فرشتے لوط کے گھر گئے الحجر ۱۵:۶۱
تفسیر:
دو حسین لڑکے یہ فرشتے نو جوان حسین لڑکوں کی شکل میں حضور لوط علیہ السلام کے پاس گئے۔ تو لوط علیہ السلام نے کہا تم بالکل نا شناس اور انجان لوگ ہو۔

تو فرشتوں نے راز کھول دیا کہ ہم اللہ کا عذاب لے کر آئے ہیں جسے آپ علیہ السلام کی قوم نہیں مانتی اور جس کے آنے میں شک شبہ کر رہی تھی۔ ہم حق بات اور قطعی حکم لے کر آئے ہیں اور مَا نُنَزِّلُ الْمَلَائِكَةَ إِلَّا بِالْحَقِّ ” فرشتے حقانیت کے ساتھ ہی نازل ہوا کرتے ہیں “ الحجر ۱۵:۸ اور ہم ہیں بھی سچے۔ جو خبر آپ کو دے رہے ہیں وہ ہو کر رہے گی کہ آپ نجات پائیں اور آپ علیہ السلام کی یہ کافر قوم ہلاک ہوگی۔

X Facebook Minutemailer Stellar WhatsApp Reddit
مکمل سورت کی ویڈیو دیکھیں
پچھلی الحجر • آیت 60 اگلی الحجر • آیت 62