ترجمہ: سورۃ الکافرون (کافر) سُورَة الكافرون
قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ ١ i
(اے پیغمبر ان منکران اسلام سے) کہہ دو کہ اے کافرو! (۱)
لَا أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَ ٢ i
جن (بتوں) کو تم پوچتے ہو ان کو میں نہیں پوجتا (۲)
وَلَا أَنْتُمْ عَابِدُونَ مَا أَعْبُدُ ٣ i
اور جس (خدا) کی میں عبادت کرتا ہوں اس کی تم عبادت نہیں کرتے (۳)
وَلَا أَنَا عَابِدٌ مَا عَبَدْتُمْ ٤ i
اور( میں پھر کہتا ہوں کہ) جن کی تم پرستش کرتے ہوں ان کی میں پرستش کرنے والا نہیں ہوں (۴)
وَلَا أَنْتُمْ عَابِدُونَ مَا أَعْبُدُ ٥ i
اور نہ تم اس کی بندگی کرنے والے (معلوم ہوتے) ہو جس کی میں بندگی کرتا ہوں (۵)
لَكُمْ دِينُكُمْ وَلِيَ دِينِ ٦ i
تم اپنے دین پر میں اپنے دین پر (۶)