ترجمہ: سورۃ الأعلى (سب سے بلند) سُورَة الأعلى
سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى ١ i
(اے پیغمبر) اپنے پروردگار جلیل الشان کے نام کی تسبیح کرو (۱)
الَّذِي خَلَقَ فَسَوَّىٰ ٢ i
جس نے (انسان کو) بنایا پھر( اس کے اعضاء کو) درست کیا (۲)
وَالَّذِي قَدَّرَ فَهَدَىٰ ٣ i
اور جس نے( اس کا)اندازہ ٹہرایا (پھر اس کو) رستہ بتایا (۳)
وَالَّذِي أَخْرَجَ الْمَرْعَىٰ ٤ i
اور جس نے چارہ اگایا (۴)
فَجَعَلَهُ غُثَاءً أَحْوَىٰ ٥ i
پھر اس کو سیاہ رنگ کا کوڑا کر دیا (۵)
سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنْسَىٰ ٦ i
ہم تمہیں پڑھا دیں گے کہ تم فراموش نہ کرو گے (۶)
إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ ۚ إِنَّهُ يَعْلَمُ الْجَهْرَ وَمَا يَخْفَىٰ ٧ i
مگر جو خدا چاہے۔ وہ کھلی بات کو بھی جانتا ہے اور چھپی کو بھی (۷)
وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَىٰ ٨ i
ہم تم کو آسان طریقے کی توفیق دیں گے (۸)
فَذَكِّرْ إِنْ نَفَعَتِ الذِّكْرَىٰ ٩ i
سو جہاں تک نصیحت (کے) نافع( ہونے کی امید) ہو نصیحت کرتے رہو (۹)
سَيَذَّكَّرُ مَنْ يَخْشَىٰ ١٠ i
جو خوف رکھتا ہے وہ تو نصیحت پکڑے گا (۱۰)
وَيَتَجَنَّبُهَا الْأَشْقَى ١١ i
اور (بےخوف) بدبخت پہلو تہی کرے گا (۱۱)
الَّذِي يَصْلَى النَّارَ الْكُبْرَىٰ ١٢ i
جو (قیامت کو) بڑی (تیز) آگ میں داخل ہو گا (۱۲)
ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَىٰ ١٣ i
پھر وہاں نہ مرے گا اور نہ جئے گا (۱۳)
قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّىٰ ١٤ i
بے شک وہ مراد کو پہنچ گیا جو پاک ہوا (۱۴)
وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّىٰ ١٥ i
اور اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کرتا رہا اور نماز پڑھتا رہا (۱۵)
بَلْ تُؤْثِرُونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا ١٦ i
مگر تم لوگ تو دنیا کی زندگی کو اختیار کرتے ہو (۱۶)
وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰ ١٧ i
حالانکہ آخرت بہت بہتر اور پائندہ تر ہے (۱۷)
إِنَّ هَٰذَا لَفِي الصُّحُفِ الْأُولَىٰ ١٨ i
یہ بات پہلے صحیفوں میں (مرقوم) ہے (۱۸)
صُحُفِ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَىٰ ١٩ i
(یعنی) ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں (۱۹)