ترجمہ: سورۃ المرسلات (بھیجنے والے) سُورَة المرسلات
وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا ١ i
ہواؤں کی قسم جو نرم نرم چلتی ہیں (۱)
فَالْعَاصِفَاتِ عَصْفًا ٢ i
پھر زور پکڑ کر جھکڑ ہو جاتی ہیں (۲)
وَالنَّاشِرَاتِ نَشْرًا ٣ i
اور (بادلوں کو) پھاڑ کر پھیلا دیتی ہیں (۳)
فَالْفَارِقَاتِ فَرْقًا ٤ i
پھر ان کو پھاڑ کر جدا جدا کر دیتی ہیں (۴)
فَالْمُلْقِيَاتِ ذِكْرًا ٥ i
پھر فرشتوں کی قسم جو وحی لاتے ہیں (۵)
عُذْرًا أَوْ نُذْرًا ٦ i
تاکہ عذر (رفع) کردیا جائے یا ڈر سنا دیا جائے (۶)
إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَاقِعٌ ٧ i
کہ جس بات کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ہو کر رہے گی (۷)
فَإِذَا النُّجُومُ طُمِسَتْ ٨ i
جب تاروں کی چمک جاتی رہے (۸)
وَإِذَا السَّمَاءُ فُرِجَتْ ٩ i
اور جب آسمان پھٹ جائے (۹)
وَإِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْ ١٠ i
اور جب پہاڑ اُڑے اُڑے پھریں (۱۰)
وَإِذَا الرُّسُلُ أُقِّتَتْ ١١ i
اور جب پیغمبر فراہم کئے جائیں (۱۱)
لِأَيِّ يَوْمٍ أُجِّلَتْ ١٢ i
بھلا (ان امور میں) تاخیر کس دن کے لئے کی گئی؟ (۱۲)
لِيَوْمِ الْفَصْلِ ١٣ i
فیصلے کے دن کے لئے (۱۳)
وَمَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الْفَصْلِ ١٤ i
اور تمہیں کیا خبر کہ فیصلے کا دن کیا ہے؟ (۱۴)
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ ١٥ i
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے (۱۵)
أَلَمْ نُهْلِكِ الْأَوَّلِينَ ١٦ i
کیا ہم نے پہلے لوگوں کو ہلاک نہیں کر ڈالا (۱۶)
ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ الْآخِرِينَ ١٧ i
پھر ان پچھلوں کو بھی ان کے پیچھے بھیج دیتے ہیں (۱۷)
كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِينَ ١٨ i
ہم گنہگاروں کے ساتھ ایسا ہی کیا کرتے ہیں (۱۸)
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ ١٩ i
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے (۱۹)
أَلَمْ نَخْلُقْكُمْ مِنْ مَاءٍ مَهِينٍ ٢٠ i
کیا ہم نے تم کو حقیر پانی سے نہیں پیدا کیا؟ (۲۰)
فَجَعَلْنَاهُ فِي قَرَارٍ مَكِينٍ ٢١ i
اس کو ایک محفوظ جگہ میں رکھا (۲۱)
إِلَىٰ قَدَرٍ مَعْلُومٍ ٢٢ i
ایک وقت معین تک (۲۲)
فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ الْقَادِرُونَ ٢٣ i
پھر اندازہ مقرر کیا اور ہم کیا ہی خوب اندازہ مقرر کرنے والے ہیں (۲۳)
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ ٢٤ i
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے (۲۴)
أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ كِفَاتًا ٢٥ i
کیا ہم نے زمین کو سمیٹنے والی نہیں بنایا (۲۵)
أَحْيَاءً وَأَمْوَاتًا ٢٦ i
یعنی) زندوں اور مردوں کو (۲۶)
وَجَعَلْنَا فِيهَا رَوَاسِيَ شَامِخَاتٍ وَأَسْقَيْنَاكُمْ مَاءً فُرَاتًا ٢٧ i
(بنایا) اور اس پر اونچے اونچے پہاڑ رکھ دیئے اور تم لوگوں کو میٹھا پانی پلایا (۲۷)
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ ٢٨ i
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے (۲۸)
انْطَلِقُوا إِلَىٰ مَا كُنْتُمْ بِهِ تُكَذِّبُونَ ٢٩ i
جس چیز کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔ (اب) اس کی طرف چلو (۲۹)
انْطَلِقُوا إِلَىٰ ظِلٍّ ذِي ثَلَاثِ شُعَبٍ ٣٠ i
(یعنی) اس سائے کی طرف چلو جس کی تین شاخیں ہیں (۳۰)
لَا ظَلِيلٍ وَلَا يُغْنِي مِنَ اللَّهَبِ ٣١ i
نہ ٹھنڈی چھاؤں اور نہ لپٹ سے بچاؤ (۳۱)
إِنَّهَا تَرْمِي بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِ ٣٢ i
اس سے (آگ کی اتنی اتنی بڑی) چنگاریاں اُڑتی ہیں جیسے محل (۳۲)
كَأَنَّهُ جِمَالَتٌ صُفْرٌ ٣٣ i
گویا زرد رنگ کے اونٹ ہیں (۳۳)
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ ٣٤ i
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے (۳۴)
هَٰذَا يَوْمُ لَا يَنْطِقُونَ ٣٥ i
یہ وہ دن ہے کہ( لوگ) لب تک نہ ہلا سکیں گے (۳۵)
وَلَا يُؤْذَنُ لَهُمْ فَيَعْتَذِرُونَ ٣٦ i
اور نہ ان کو اجازت دی جائے گی کہ عذر کرسکیں (۳۶)
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ ٣٧ i
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے (۳۷)
هَٰذَا يَوْمُ الْفَصْلِ ۖ جَمَعْنَاكُمْ وَالْأَوَّلِينَ ٣٨ i
یہی فیصلے کا دن ہے (جس میں) ہم نے تم کو اور پہلے لوگوں کو جمع کیا ہے (۳۸)
فَإِنْ كَانَ لَكُمْ كَيْدٌ فَكِيدُونِ ٣٩ i
اگر تم کو کوئی داؤں آتا ہو تو مجھ سے کر لو (۳۹)
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ ٤٠ i
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے (۴۰)
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي ظِلَالٍ وَعُيُونٍ ٤١ i
بےشک پرہیزگار سایوں اور چشموں میں ہوں گے (۴۱)
وَفَوَاكِهَ مِمَّا يَشْتَهُونَ ٤٢ i
اور میؤوں میں جو ان کو مرغوب ہوں (۴۲)
كُلُوا وَاشْرَبُوا هَنِيئًا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ ٤٣ i
اور جو عمل تم کرتے رہے تھے ان کے بدلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو (۴۳)
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ ٤٤ i
ہم نیکو کاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں (۴۴)
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ ٤٥ i
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہوگی (۴۵)
كُلُوا وَتَمَتَّعُوا قَلِيلًا إِنَّكُمْ مُجْرِمُونَ ٤٦ i
(اے جھٹلانے والو!) تم کسی قدر کھا لو اور فائدے اُٹھا لو تم بےشک گنہگار ہو (۴۶)
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ ٤٧ i
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے (۴۷)
وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ارْكَعُوا لَا يَرْكَعُونَ ٤٨ i
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ (خدا کے آگے) جھکو تو جھکتے نہیں (۴۸)
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ ٤٩ i
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے (۴۹)
فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ ٥٠ i
اب اس کے بعد یہ کون سی بات پر ایمان لائیں گے؟ (۵۰)