سورۃ القیامہ (قیامت)
لَا أُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيَامَةِ i
▶ 75:1ہم کو روز قیامت کی قسم (۱)
وَلَا أُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِ i
▶ 75:2اور نفس لوامہ کی (کہ سب لوگ اٹھا کر) کھڑے کئے جائیں گے (۲)
أَيَحْسَبُ الْإِنْسَانُ أَلَّنْ نَجْمَعَ عِظَامَهُ i
▶ 75:3کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی (بکھری ہوئی) ہڈیاں اکٹھی نہیں کریں گے؟ (۳)
بَلَىٰ قَادِرِينَ عَلَىٰ أَنْ نُسَوِّيَ بَنَانَهُ i
▶ 75:4ضرور کریں گے (اور) ہم اس بات پر قادر ہیں کہ اس کی پور پور درست کردیں (۴)
بَلْ يُرِيدُ الْإِنْسَانُ لِيَفْجُرَ أَمَامَهُ i
▶ 75:5مگر انسان چاہتا ہے کہ آگے کو خود سری کرتا جائے (۵)
وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ i
▶ 75:9اور سورج اور چاند جمع کردیئے جائیں (۹)
يَقُولُ الْإِنْسَانُ يَوْمَئِذٍ أَيْنَ الْمَفَرُّ i
▶ 75:10اس دن انسان کہے گا کہ (اب) کہاں بھاگ جاؤں؟ (۱۰)
يُنَبَّأُ الْإِنْسَانُ يَوْمَئِذٍ بِمَا قَدَّمَ وَأَخَّرَ i
▶ 75:13اس دن انسان کو جو (عمل) اس نے آگے بھیجے اور پیچھے چھوڑے ہوں گے سب بتا دیئے جائیں گے (۱۳)
لَا تُحَرِّكْ بِهِ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِ i
▶ 75:16اور (اے محمدﷺ) وحی کے پڑھنے کے لئے اپنی زبان نہ چلایا کرو کہ اس کو جلد یاد کرلو (۱۶)
فَإِذَا قَرَأْنَاهُ فَاتَّبِعْ قُرْآنَهُ i
▶ 75:18جب ہم وحی پڑھا کریں تو تم (اس کو سنا کرو اور) پھر اسی طرح پڑھا کرو (۱۸)
كَلَّا إِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِيَ i
▶ 75:26دیکھو جب جان گلے تک پہنچ جائے (۲۶)
فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلَّىٰ i
▶ 75:31تو اس (ناعاقبت) اندیش نے نہ تو (کلام خدا) کی تصدیق کی نہ نماز پڑھی (۳۱)
ثُمَّ ذَهَبَ إِلَىٰ أَهْلِهِ يَتَمَطَّىٰ i
▶ 75:33پھر اپنے گھر والوں کے پاس اکڑتا ہوا چل دیا (۳۳)
أَيَحْسَبُ الْإِنْسَانُ أَنْ يُتْرَكَ سُدًى i
▶ 75:36کیا انسان خیال کرتا ہے کہ یوں ہی چھوڑ دیا جائے گا؟ (۳۶)
أَلَمْ يَكُ نُطْفَةً مِنْ مَنِيٍّ يُمْنَىٰ i
▶ 75:37کیا وہ منی کا جو رحم میں ڈالی جاتی ہے ایک قطرہ نہ تھا؟ (۳۷)
ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوَّىٰ i
▶ 75:38پھر لوتھڑا ہوا پھر (خدا نے) اس کو بنایا پھر (اس کے اعضا کو) درست کیا (۳۸)
فَجَعَلَ مِنْهُ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَرَ وَالْأُنْثَىٰ i
▶ 75:39پھر اس کی دو قسمیں بنائیں (ایک) مرد اور (ایک) عورت (۳۹)
أَلَيْسَ ذَٰلِكَ بِقَادِرٍ عَلَىٰ أَنْ يُحْيِيَ الْمَوْتَىٰ i
▶ 75:40کیا اس خالق کو اس بات پر قدرت نہیں کہ مردوں کو جلا اُٹھائے؟ (۴۰)