بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
۞
i
الله کے نام سے جو بڑا مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے۔
هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ
١
i
88:۱
بھلا تم کو ڈھانپ لینے والی (یعنی قیامت کا) حال معلوم ہوا ہے (۱)
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌ
٢
i
88:۲
اس روز بہت سے منہ (والے) ذلیل ہوں گے (۲)
عَامِلَةٌ نَاصِبَةٌ
٣
i
88:۳
سخت محنت کرنے والے تھکے ماندے (۳)
تَصْلَىٰ نَارًا حَامِيَةً
٤
i
88:۴
دہکتی آگ میں داخل ہوں گے (۴)
تُسْقَىٰ مِنْ عَيْنٍ آنِيَةٍ
٥
i
88:۵
ایک کھولتے ہوئے چشمے کا ان کو پانی پلایا جائے گا (۵)
لَيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ إِلَّا مِنْ ضَرِيعٍ
٦
i
88:۶
اور خار دار جھاڑ کے سوا ان کے لیے کوئی کھانا نہیں (ہو گا) (۶)
لَا يُسْمِنُ وَلَا يُغْنِي مِنْ جُوعٍ
٧
i
88:۷
جو نہ فربہی لائے اور نہ بھوک میں کچھ کام آئے (۷)
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَاعِمَةٌ
٨
i
88:۸
اور بہت سے منہ (والے) اس روز شادماں ہوں گے (۸)
لِسَعْيِهَا رَاضِيَةٌ
٩
i
88:۹
اپنے اعمال (کی جزا )سے خوش دل (۹)
فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٍ
١٠
i
88:۱۰
لَا تَسْمَعُ فِيهَا لَاغِيَةً
١١
i
88:۱۱
وہاں کسی طرح کی بکواس نہیں سنیں گے (۱۱)
فِيهَا عَيْنٌ جَارِيَةٌ
١٢
i
88:۱۲
اس میں چشمے بہ رہے ہوں گے (۱۲)
فِيهَا سُرُرٌ مَرْفُوعَةٌ
١٣
i
88:۱۳
وہاں تخت ہوں گے اونچے بچھے ہوئے (۱۳)
وَأَكْوَابٌ مَوْضُوعَةٌ
١٤
i
88:۱۴
اور آبخورے (قرینے سے) رکھے ہوئے (۱۴)
وَنَمَارِقُ مَصْفُوفَةٌ
١٥
i
88:۱۵
اور گاؤ تکیے قطار کی قطار لگے ہوئے (۱۵)
وَزَرَابِيُّ مَبْثُوثَةٌ
١٦
i
88:۱۶
اور نفیس مسندیں بچھی ہوئی (۱۶)
أَفَلَا يَنْظُرُونَ إِلَى الْإِبِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ
١٧
i
88:۱۷
یہ لوگ اونٹوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیسے (عجیب )پیدا کیے گئے ہیں (۱۷)
وَإِلَى السَّمَاءِ كَيْفَ رُفِعَتْ
١٨
i
88:۱۸
اور آسمان کی طرف کہ کیسا بلند کیا گیا ہے (۱۸)
وَإِلَى الْجِبَالِ كَيْفَ نُصِبَتْ
١٩
i
88:۱۹
اور پہاڑوں کی طرف کہ کس طرح کھڑے کیے گئے ہیں (۱۹)
وَإِلَى الْأَرْضِ كَيْفَ سُطِحَتْ
٢٠
i
88:۲۰
اور زمین کی طرف کہ کس طرح بچھائی گئی (۲۰)
فَذَكِّرْ إِنَّمَا أَنْتَ مُذَكِّرٌ
٢١
i
88:۲۱
تو تم نصیحت کرتے رہو کہ تم نصیحت کرنے والے ہی ہو (۲۱)
لَسْتَ عَلَيْهِمْ بِمُصَيْطِرٍ
٢٢
i
88:۲۲
تم ان پر داروغہ نہیں ہو (۲۲)
إِلَّا مَنْ تَوَلَّىٰ وَكَفَرَ
٢٣
i
88:۲۳
ہاں جس نے منہ پھیرا اور نہ مانا (۲۳)
فَيُعَذِّبُهُ اللَّهُ الْعَذَابَ الْأَكْبَرَ
٢٤
i
88:۲۴
تو خدا اس کو بڑا عذاب دے گا (۲۴)
إِنَّ إِلَيْنَا إِيَابَهُمْ
٢٥
i
88:۲۵
بےشک ان کو ہمارے پاس لوٹ کر آنا ہے (۲۵)
ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا حِسَابَهُمْ
٢٦
i
88:۲۶
پھر ہم ہی کو ان سے حساب لینا ہے (۲۶)