ترجمہ: سورۃ القدر (تقدیر) سُورَة القدر
إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ ١ i
ہم نے اس( قرآن) کو شب قدر میں نازل (کرنا شروع) کیا (۱)
وَمَا أَدْرَاكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ ٢ i
اور تمہیں کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے؟ (۲)
لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْرٍ ٣ i
شب قدر ہزار مہینے سے بہتر ہے (۳)
تَنَزَّلُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِمْ مِنْ كُلِّ أَمْرٍ ٤ i
اس میں روح (الامین) اور فرشتے ہر کام کے (انتظام کے) لیے اپنے پروردگار کے حکم سے اترتے ہیں (۴)
سَلَامٌ هِيَ حَتَّىٰ مَطْلَعِ الْفَجْرِ ٥ i
یہ( رات) طلوع صبح تک (امان اور) سلامتی ہے (۵)