ترجمہ: سورۃ عبس (منہ بنایا) سُورَة عبس
عَبَسَ وَتَوَلَّىٰ ١ i
(محمد مصطفٰےﷺ) ترش رُو ہوئے اور منہ پھیر بیٹھے (۱)
أَنْ جَاءَهُ الْأَعْمَىٰ ٢ i
کہ ان کے پاس ایک نابینا آیا (۲)
وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّهُ يَزَّكَّىٰ ٣ i
اور تم کو کیا خبر شاید وہ پاکیزگی حاصل کرتا (۳)
أَوْ يَذَّكَّرُ فَتَنْفَعَهُ الذِّكْرَىٰ ٤ i
یا سوچتا تو سمجھانا اسے فائدہ دیتا (۴)
أَمَّا مَنِ اسْتَغْنَىٰ ٥ i
جو پروا نہیں کرتا (۵)
فَأَنْتَ لَهُ تَصَدَّىٰ ٦ i
اس کی طرف تو تم توجہ کرتے ہو (۶)
وَمَا عَلَيْكَ أَلَّا يَزَّكَّىٰ ٧ i
حالانکہ اگر وہ نہ سنورے تو تم پر کچھ (الزام) نہیں (۷)
وَأَمَّا مَنْ جَاءَكَ يَسْعَىٰ ٨ i
اور جو تمہارے پاس دوڑتا ہوا آیا (۸)
وَهُوَ يَخْشَىٰ ٩ i
اور (خدا سے) ڈرتا ہے (۹)
فَأَنْتَ عَنْهُ تَلَهَّىٰ ١٠ i
اس سے تم بےرخی کرتے ہو (۱۰)
كَلَّا إِنَّهَا تَذْكِرَةٌ ١١ i
دیکھو یہ (قرآن) نصیحت ہے (۱۱)
فَمَنْ شَاءَ ذَكَرَهُ ١٢ i
پس جو چاہے اسے یاد رکھے (۱۲)
فِي صُحُفٍ مُكَرَّمَةٍ ١٣ i
قابل ادب ورقوں میں (لکھا ہوا) (۱۳)
مَرْفُوعَةٍ مُطَهَّرَةٍ ١٤ i
جو بلند مقام پر رکھے ہوئے (اور) پاک ہیں (۱۴)
بِأَيْدِي سَفَرَةٍ ١٥ i
لکھنے والوں کے ہاتھوں میں (۱۵)
كِرَامٍ بَرَرَةٍ ١٦ i
جو سردار اور نیکو کار ہیں (۱۶)
قُتِلَ الْإِنْسَانُ مَا أَكْفَرَهُ ١٧ i
انسان ہلاک ہو جائے کیسا ناشکرا ہے (۱۷)
مِنْ أَيِّ شَيْءٍ خَلَقَهُ ١٨ i
اُسے (خدا نے) کس چیز سے بنایا؟ (۱۸)
مِنْ نُطْفَةٍ خَلَقَهُ فَقَدَّرَهُ ١٩ i
نطفے سے بنایا پھر اس کا اندازہ مقرر کیا (۱۹)
ثُمَّ السَّبِيلَ يَسَّرَهُ ٢٠ i
پھر اس کے لیے رستہ آسان کر دیا (۲۰)
ثُمَّ أَمَاتَهُ فَأَقْبَرَهُ ٢١ i
پھر اس کو موت دی پھر قبر میں دفن کرایا (۲۱)
ثُمَّ إِذَا شَاءَ أَنْشَرَهُ ٢٢ i
پھر جب چاہے گا اسے اٹھا کھڑا کرے گا (۲۲)
كَلَّا لَمَّا يَقْضِ مَا أَمَرَهُ ٢٣ i
کچھ شک نہیں کہ خدا نے اسے جو حکم دیا اس نے اس پر عمل نہ کیا (۲۳)
فَلْيَنْظُرِ الْإِنْسَانُ إِلَىٰ طَعَامِهِ ٢٤ i
تو انسان کو چاہیئے کہ اپنے کھانے کی طرف نظر کرے (۲۴)
أَنَّا صَبَبْنَا الْمَاءَ صَبًّا ٢٥ i
بے شک ہم ہی نے پانی برسایا (۲۵)
ثُمَّ شَقَقْنَا الْأَرْضَ شَقًّا ٢٦ i
پھر ہم ہی نے زمین کو چیرا پھاڑا (۲۶)
فَأَنْبَتْنَا فِيهَا حَبًّا ٢٧ i
پھر ہم ہی نے اس میں اناج اگایا (۲۷)
وَعِنَبًا وَقَضْبًا ٢٨ i
اور انگور اور ترکاری (۲۸)
وَزَيْتُونًا وَنَخْلًا ٢٩ i
اور زیتون اور کھجوریں (۲۹)
وَحَدَائِقَ غُلْبًا ٣٠ i
اور گھنے گھنے باغ (۳۰)
وَفَاكِهَةً وَأَبًّا ٣١ i
اور میوے اور چارا (۳۱)
مَتَاعًا لَكُمْ وَلِأَنْعَامِكُمْ ٣٢ i
(یہ سب کچھ) تمہارے اور تمہارے چارپایوں کے لیے بنایا (۳۲)
فَإِذَا جَاءَتِ الصَّاخَّةُ ٣٣ i
تو جب (قیامت کا) غل مچے گا (۳۳)
يَوْمَ يَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ أَخِيهِ ٣٤ i
اس دن آدمی اپنے بھائی سے دور بھاگے گا (۳۴)
وَأُمِّهِ وَأَبِيهِ ٣٥ i
اور اپنی ماں اور اپنے باپ سے (۳۵)
وَصَاحِبَتِهِ وَبَنِيهِ ٣٦ i
اور اپنی بیوی اور اپنے بیٹے سے (۳۶)
لِكُلِّ امْرِئٍ مِنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ ٣٧ i
ہر شخص اس روز ایک فکر میں ہو گا جو اسے( مصروفیت کے لیے) بس کرے گا (۳۷)
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ مُسْفِرَةٌ ٣٨ i
اور کتنے منہ اس روز چمک رہے ہوں گے (۳۸)
ضَاحِكَةٌ مُسْتَبْشِرَةٌ ٣٩ i
خنداں و شاداں (یہ مومنان نیکو کار ہیں) (۳۹)
وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ عَلَيْهَا غَبَرَةٌ ٤٠ i
اور کتنے منہ ہوں گے جن پر گرد پڑ رہی ہو گی (۴۰)
تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌ ٤١ i
(اور) سیاہی چڑھ رہی ہو گی (۴۱)
أُولَٰئِكَ هُمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُ ٤٢ i
یہ کفار بدکردار ہیں (۴۲)