سورۃ قریش (قریش)
اس نام سے بھی معروف ہے:
لإيلاف قريش (قریش کی الفت کے لیے), الإيلاف (معاہدہ)
لِإِيلَافِ قُرَيْشٍ i
قریش کے مانوس کرنے کے سبب (۱)
إِيلَافِهِمْ رِحْلَةَ الشِّتَاءِ وَالصَّيْفِ i
(یعنی) ان کو جاڑے اور گرمی کے سفر سے مانوس کرنے کے سبب (۲)
فَلْيَعْبُدُوا رَبَّ هَٰذَا الْبَيْتِ i
لوگوں کو چاہیئے کہ (اس نعمت کے شکر میں) اس گھر کے مالک کی عبادت کریں (۳)
الَّذِي أَطْعَمَهُمْ مِنْ جُوعٍ وَآمَنَهُمْ مِنْ خَوْفٍ i
جس نے ان کو بھوک میں کھانا کھلایا اور خوف سے امن بخشا (۴)