سورۃ النصر (مدد)
اس نام سے بھی معروف ہے:
الفتح (فتح), التوديع (وداع), إذا جاء نصر الله والفتح (جب اللہ کی مدد اور فتح آئے)
إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ i
جب خدا کی مدد آ پہنچی اور فتح (حاصل ہو گئی) (۱)
وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا i
اور تم نے دیکھ لیا کہ لوگ غول کے غول خدا کے دین میں داخل ہو رہے ہیں (۲)
فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ ۚ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا i
تو اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرو اور اس سے مغفرت مانگو، بے شک وہ معاف کرنے والا ہے (۳)