سورۃ الناس (لوگ)
اس نام سے بھی معروف ہے:
قل أعوذ برب الناس (کہہ دو میں لوگوں کے رب کی پناہ مانگتا ہوں), المعوذتين (سورۃ الفلق کے ساتھ), المقشقشتان (سورۃ الفلق کے ساتھ)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
۞
i
الله کے نام سے جو بڑا مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے۔
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ
١
i
▶ 114:1
کہو کہ میں لوگوں کے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں (۱)
مَلِكِ النَّاسِ
٢
i
▶ 114:2
(یعنی) لوگوں کے حقیقی بادشاہ کی (۲)
إِلَٰهِ النَّاسِ
٣
i
▶ 114:3
لوگوں کے معبود برحق کی (۳)
مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ
٤
i
▶ 114:4
(شیطان) وسوسہ انداز کی برائی سے جو (خدا کا نام سن کر) پیچھے ہٹ جاتا ہے (۴)
الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ
٥
i
▶ 114:5
جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے (۵)
مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ
٦
i
▶ 114:6
وہ جنّات میں سے (ہو) یا انسانوں میں سے (۶)