سورۃ الحجر (پتھر) (آیت 78)

نیچے دیے گئے تلاش کے ٹول کو استعمال کریں تاکہ کسی مخصوص سورت سے ایک یا زیادہ آیات منتخب کر کے اپنی پسند کی زبان میں ان کا ترجمہ دیکھ سکیں۔




15 الحجر(الحجر)، آیت ۷۸

وَإِنْ كَانَ أَصْحَابُ الْأَيْكَةِ لَظَالِمِينَ 78 ٧٨

اور بَن کے رہنے والے (یعنی قوم شعیب کے لوگ) بھی گنہگار تھے (۷۸)

تفسیر
اصحاب ایکہ کا المناک انجام اصحاب ایکہ سے مراد قوم شعیب ہے۔ ایکہ کہتے ہیں درختوں کے جھنڈ کو۔ ان کا ظلم علاوہ شرک و کفر کے غارت گری اور ناپ تول کی کمی بھی تھی۔ ان کی بستی لوطیوں کے قریب تھی اور ان کا زمانہ بھی ان سے بہت قریب تھا۔ ان پر بھی ان کی پہیم شراتوں کی وجہ سے عذاب الٰہی آیا۔ یہ دونوں بستیاں بر سر شارع عام تھیں۔

شعیب علیہ السلام نے اپنی قوم کو ڈراتے ہوئے فرمایا تھا کہ وَمَا قَوْمُ لُوطٍ مِّنكُم بِبَعِيدٍ ہود ۱۱:۸۹ ‏ ” لوط کی قوم تم سے کچھ دور نہیں “۔

متبادل کے طور پر، آپ نیچے دی گئی اسمارٹ تلاش کی سہولت استعمال کر سکتے ہیں۔