نیچے دیے گئے تلاش کے ٹول کو استعمال کریں تاکہ کسی مخصوص سورت سے ایک یا زیادہ آیات منتخب کر کے اپنی پسند کی زبان میں ان کا ترجمہ دیکھ سکیں۔
الم
الٓمٓ (۱)
مسند احمد میں ہے کہ نبی ﷺ سونے سے پہلے سورہ الم تنزيل السجدة اور سورہ تبارك الذي بيده الملك پڑھ لیا کرتے تھے۔ [سنن ترمذي:3404،قال الشيخ الألباني:صحیح]
قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوا سورتوں کے شروع میں جو حروف مقطعات ہیں ان کی پوری بحث ہم سورۃ الالبقرہ⧉ کے شروع میں کر چکے ہیں، یہاں دوبارہ بیان کرنے کی ضرورت نہیں۔ یہ کتاب قرآن حکیم بیشک وشبہ اللہ رب العلمین کی طرف سے نازل ہوا ہے۔ مشرکین کا یہ قول غلط ہے کہ نبی کریم ﷺ نے خود اسے گھڑلیا ہے۔نہیں یہ تو یقیناً اللہ کی طرف سے ہے اس لیے اترا ہے کہ نبی کریم ﷺ اس قوم کو ڈراوے کے ساتھ آگاہ کردیں جن کے پاس آپ ﷺ سے پہلے کوئی اور پیغمبر نہیں آیا، تاکہ وہ حق کی اتباع کر کے نجات حاصل کرلیں۔
متبادل کے طور پر، آپ نیچے دی گئی اسمارٹ تلاش کی سہولت استعمال کر سکتے ہیں۔