نیچے دیے گئے تلاش کے ٹول کو استعمال کریں تاکہ کسی مخصوص سورت سے ایک یا زیادہ آیات منتخب کر کے اپنی پسند کی زبان میں ان کا ترجمہ دیکھ سکیں۔
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ (۶۷)
پہلی دو تو مقربین خاص کی جگہ ہیں اور یہ دوسری دو اصحاب یمین کی- الغرض درجے اور فضیلت میں یہ دو ان دو سے کم ہیں، جس کی دلیلیں بہت سی ہیں- ایک یہ کہ ان کا ذکر اور صفت ان سے پہلے بیان ہوئی اور یہ تقدیم بیان بھی دلیل ہے ان کی فضیلت کی۔ پھر یہاں آیت وَمِنْ دُوْنِهِمَا جَنَّتٰنِ الرحمٰن ۵۵:۶۲ ⧉ فرمانا صاف ظاہر کرتا ہے کہ یہ ان سے کم مرتبہ ہیں وہاں ان کی تعریف میں آیت ذَوَاتَآ اَفْنَانٍ الرحمٰن ۵۵:۴۸ ⧉ کہا تھا یعنی بکثرت مختلف مزے کے میووں والی شاخوں دار۔ یہاں فرمایا آیت مُدْهَامَّتٰنِ الرحمٰن ۵۵:۶۴ ⧉ یعنی پانی کی پوری تری سے سیاہ۔
متبادل کے طور پر، آپ نیچے دی گئی اسمارٹ تلاش کی سہولت استعمال کر سکتے ہیں۔