سورۃ النازعات (کھینچنے والیاں) (آیت 37)

نیچے دیے گئے تلاش کے ٹول کو استعمال کریں تاکہ کسی مخصوص سورت سے ایک یا زیادہ آیات منتخب کر کے اپنی پسند کی زبان میں ان کا ترجمہ دیکھ سکیں۔




79 النازعات(النازعات)، آیت ۳۷

فَأَمَّا مَنْ طَغَىٰ 37 ٣٧

تو جس نے سرکشی کی (۳۷)

تفسیر
انتہائی ہولناک لرزہ خیز لمحات طَّامَّةُ الْكُبْرَىٰ سے مراد قیامت کا دن ہے اس لیے کہ وہ ہولناک اور بڑے ہنگامے والا دن ہو گا۔

جیسے اور جگہ ہے وَالسَّاعَةُ اَدْهٰى وَاَمَرُّالقمر ۵۴:۴۶ ‏ یعنی ” قیامت بڑی سخت اور ناگوار چیز ہے “، اس دن ابن آدم اپنے بھلے برے اعمال کو یاد کرے گا اور کافی نصیحت حاصل کر لے گا۔

جیسے اور جگہ ہے يَوْمَىِٕذٍ يَّتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ وَاَنّٰى لَهُ الذِّكْرٰىالفجر ۸۹:۲۳ ‏ یعنی ” اس دن آدمی نصیحت حاصل کر لے گا لیکن آج کی نصیحت اسے کچھ فائدہ نہ دے گی، لوگوں کے سامنے جہنم لائی جائے گی اور وہ اپنی آنکھوں سے اسے دیکھ لیں گے “۔

متبادل کے طور پر، آپ نیچے دی گئی اسمارٹ تلاش کی سہولت استعمال کر سکتے ہیں۔