بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
۞
i
الله کے نام سے جو بڑا مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے۔
إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ
١
i
81:۱
جب سورج لپیٹ لیا جائے گا (۱)
وَإِذَا النُّجُومُ انْكَدَرَتْ
٢
i
81:۲
جب تارے بےنور ہو جائیں گے (۲)
وَإِذَا الْجِبَالُ سُيِّرَتْ
٣
i
81:۳
اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے (۳)
وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ
٤
i
81:۴
اور جب بیانے والی اونٹنیاں بےکار ہو جائیں گی (۴)
وَإِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَتْ
٥
i
81:۵
اور جب وحشی جانور جمع اکٹھے ہو جائیں گے (۵)
وَإِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ
٦
i
81:۶
اور جب دریا آگ ہو جائیں گے (۶)
وَإِذَا النُّفُوسُ زُوِّجَتْ
٧
i
81:۷
اور جب روحیں (بدنوں سے) ملا دی جائیں گی (۷)
وَإِذَا الْمَوْءُودَةُ سُئِلَتْ
٨
i
81:۸
اور جب لڑکی سے جو زندہ دفنا دی گئی ہو پوچھا جائے گا (۸)
بِأَيِّ ذَنْبٍ قُتِلَتْ
٩
i
81:۹
کہ وہ کس گناہ پرماری گئی (۹)
وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ
١٠
i
81:۱۰
اور جب (عملوں کے) دفتر کھولے جائیں گے (۱۰)
وَإِذَا السَّمَاءُ كُشِطَتْ
١١
i
81:۱۱
اور جب آسمانوں کی کھال کھینچ لی جائے گی (۱۱)
وَإِذَا الْجَحِيمُ سُعِّرَتْ
١٢
i
81:۱۲
اور جب دوزخ (کی آگ) بھڑکائی جائے گی (۱۲)
وَإِذَا الْجَنَّةُ أُزْلِفَتْ
١٣
i
81:۱۳
اور بہشت جب قریب لائی جائے گی (۱۳)
عَلِمَتْ نَفْسٌ مَا أَحْضَرَتْ
١٤
i
81:۱۴
تب ہر شخص معلوم کر لے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے (۱۴)
فَلَا أُقْسِمُ بِالْخُنَّسِ
١٥
i
81:۱۵
ہم کو ان ستاروں کی قسم جو پیچھے ہٹ جاتے ہیں (۱۵)
الْجَوَارِ الْكُنَّسِ
١٦
i
81:۱۶
(اور) جو سیر کرتے اور غائب ہو جاتے ہیں (۱۶)
وَاللَّيْلِ إِذَا عَسْعَسَ
١٧
i
81:۱۷
اور رات کی قسم جب ختم ہونے لگتی ہے (۱۷)
وَالصُّبْحِ إِذَا تَنَفَّسَ
١٨
i
81:۱۸
اور صبح کی قسم جب نمودار ہوتی ہے (۱۸)
إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ
١٩
i
81:۱۹
کہ بےشک یہ (قرآن) فرشتہٴ عالی مقام کی زبان کا پیغام ہے (۱۹)
ذِي قُوَّةٍ عِنْدَ ذِي الْعَرْشِ مَكِينٍ
٢٠
i
81:۲۰
جو صاحب قوت مالک عرش کے ہاں اونچے درجے والا ہے (۲۰)
مُطَاعٍ ثَمَّ أَمِينٍ
٢١
i
81:۲۱
سردار (اور) امانت دار ہے (۲۱)
وَمَا صَاحِبُكُمْ بِمَجْنُونٍ
٢٢
i
81:۲۲
اور (مکے والو) تمہارے رفیق (یعنی محمدﷺ) دیوانے نہیں ہیں (۲۲)
وَلَقَدْ رَآهُ بِالْأُفُقِ الْمُبِينِ
٢٣
i
81:۲۳
بےشک انہوں نے اس (فرشتے) کو( آسمان کے کھلے یعنی) مشرقی کنارے پر دیکھا ہے (۲۳)
وَمَا هُوَ عَلَى الْغَيْبِ بِضَنِينٍ
٢٤
i
81:۲۴
اور وہ پوشیدہ باتوں (کے ظاہر کرنے) میں بخیل نہیں (۲۴)
وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطَانٍ رَجِيمٍ
٢٥
i
81:۲۵
اور یہ شیطان مردود کا کلام نہیں (۲۵)
فَأَيْنَ تَذْهَبُونَ
٢٦
i
81:۲۶
پھر تم کدھر جا رہے ہو (۲۶)
إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِلْعَالَمِينَ
٢٧
i
81:۲۷
یہ تو جہان کے لوگوں کے لیے نصیحت ہے (۲۷)
لِمَنْ شَاءَ مِنْكُمْ أَنْ يَسْتَقِيمَ
٢٨
i
81:۲۸
(یعنی) اس کے لیے جو تم میں سے سیدھی چال چلنا چاہے (۲۸)
وَمَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ
٢٩
i
81:۲۹
اور تم کچھ بھی نہیں چاہ سکتے مگر وہی جو خدائے رب العالمین چاہے (۲۹)