بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
۞
i
الله کے نام سے جو بڑا مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے۔
إِذَا السَّمَاءُ انْفَطَرَتْ
١
i
82:۱
وَإِذَا الْكَوَاكِبُ انْتَثَرَتْ
٢
i
82:۲
اور جب تارے جھڑ پڑیں گے (۲)
وَإِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْ
٣
i
82:۳
اور جب دریا بہہ (کر ایک دوسرے سے مل) جائیں گے (۳)
وَإِذَا الْقُبُورُ بُعْثِرَتْ
٤
i
82:۴
اور جب قبریں اکھیڑ دی جائیں گی (۴)
عَلِمَتْ نَفْسٌ مَا قَدَّمَتْ وَأَخَّرَتْ
٥
i
82:۵
تب ہر شخص معلوم کرلے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا تھا اور پیچھے کیا چھوڑا تھا (۵)
يَا أَيُّهَا الْإِنْسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِيمِ
٦
i
82:۶
اے انسان تجھ کو اپنے پروردگار کرم گستر کے باب میں کس چیز نے دھوکا دیا (۶)
الَّذِي خَلَقَكَ فَسَوَّاكَ فَعَدَلَكَ
٧
i
82:۷
(وہی تو ہے) جس نے تجھے بنایا اور (تیرے اعضا کو) ٹھیک کیا اور (تیرے قامت کو) معتدل رکھا (۷)
فِي أَيِّ صُورَةٍ مَا شَاءَ رَكَّبَكَ
٨
i
82:۸
اور جس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیا (۸)
كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُونَ بِالدِّينِ
٩
i
82:۹
مگر ہیہات تم لوگ جزا کو جھٹلاتے ہو (۹)
وَإِنَّ عَلَيْكُمْ لَحَافِظِينَ
١٠
i
82:۱۰
حالانکہ تم پر نگہبان مقرر ہیں (۱۰)
كِرَامًا كَاتِبِينَ
١١
i
82:۱۱
عالی قدر( تمہاری باتوں کے) لکھنے والے (۱۱)
يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ
١٢
i
82:۱۲
جو تم کرتے ہو وہ اسے جانتے ہیں (۱۲)
إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ
١٣
i
82:۱۳
بے شک نیکوکار نعمتوں (کی بہشت) میں ہوں گے۔ (۱۳)
وَإِنَّ الْفُجَّارَ لَفِي جَحِيمٍ
١٤
i
82:۱۴
اور بدکردار دوزخ میں (۱۴)
يَصْلَوْنَهَا يَوْمَ الدِّينِ
١٥
i
82:۱۵
(یعنی) جزا کے دن اس میں داخل ہوں گے (۱۵)
وَمَا هُمْ عَنْهَا بِغَائِبِينَ
١٦
i
82:۱۶
اور اس سے چھپ نہیں سکیں گے (۱۶)
وَمَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ
١٧
i
82:۱۷
اور تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟ (۱۷)
ثُمَّ مَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ
١٨
i
82:۱۸
پھر تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟ (۱۸)
يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِنَفْسٍ شَيْئًا ۖ وَالْأَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِلَّهِ
١٩
i
82:۱۹
جس روز کوئی کسی کا بھلا نہ کر سکے گا اور حکم اس روز خدا ہی کا ہو گا (۱۹)