بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
۞
i
الله کے نام سے جو بڑا مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے۔
وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ
١
i
86:۱
آسمان اور رات کے وقت آنے والے کی قسم (۱)
وَمَا أَدْرَاكَ مَا الطَّارِقُ
٢
i
86:۲
اور تم کو کیا معلوم کہ رات کے وقت آنے والا کیا ہے (۲)
النَّجْمُ الثَّاقِبُ
٣
i
86:۳
وہ تارا ہے چمکنے والا (۳)
إِنْ كُلُّ نَفْسٍ لَمَّا عَلَيْهَا حَافِظٌ
٤
i
86:۴
کہ کوئی متنفس نہیں جس پر نگہبان مقرر نہیں (۴)
فَلْيَنْظُرِ الْإِنْسَانُ مِمَّ خُلِقَ
٥
i
86:۵
تو انسان کو دیکھنا چاہئے کہ وہ کاہے سے پیدا ہوا ہے (۵)
خُلِقَ مِنْ مَاءٍ دَافِقٍ
٦
i
86:۶
وہ اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا ہوا ہے (۶)
يَخْرُجُ مِنْ بَيْنِ الصُّلْبِ وَالتَّرَائِبِ
٧
i
86:۷
جو پیٹھ اور سینے کے بیچ میں سے نکلتا ہے (۷)
إِنَّهُ عَلَىٰ رَجْعِهِ لَقَادِرٌ
٨
i
86:۸
بےشک خدا اس کے اعادے (یعنی پھر پیدا کرنے) پر قادر ہے (۸)
يَوْمَ تُبْلَى السَّرَائِرُ
٩
i
86:۹
جس دن دلوں کے بھید جانچے جائیں گے (۹)
فَمَا لَهُ مِنْ قُوَّةٍ وَلَا نَاصِرٍ
١٠
i
86:۱۰
تو انسان کی کچھ پیش نہ چل سکے گی اور نہ کوئی اس کا مددگار ہو گا (۱۰)
وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ
١١
i
86:۱۱
آسمان کی قسم جو مینہ برساتا ہے (۱۱)
وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِ
١٢
i
86:۱۲
اور زمین کی قسم جو پھٹ جاتی ہے (۱۲)
إِنَّهُ لَقَوْلٌ فَصْلٌ
١٣
i
86:۱۳
کہ یہ کلام (حق کو باطل سے) جدا کرنے والا ہے (۱۳)
وَمَا هُوَ بِالْهَزْلِ
١٤
i
86:۱۴
اور بیہودہ بات نہیں ہے (۱۴)
إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا
١٥
i
86:۱۵
یہ لوگ تو اپنی تدبیروں میں لگ رہے ہیں (۱۵)
وَأَكِيدُ كَيْدًا
١٦
i
86:۱۶
اور ہم اپنی تدبیر کر رہے ہیں (۱۶)
فَمَهِّلِ الْكَافِرِينَ أَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًا
١٧
i
86:۱۷
تو تم کافروں کو مہلت دو بس چند روز ہی مہلت دو (۱۷)