بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
۞
i
الله کے نام سے جو بڑا مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے۔
لَا أُقْسِمُ بِهَٰذَا الْبَلَدِ
١
i
90:۱
ہمیں اس شہر (مکہ) کی قسم (۱)
وَأَنْتَ حِلٌّ بِهَٰذَا الْبَلَدِ
٢
i
90:۲
اور تم اسی شہر میں تو رہتے ہو (۲)
وَوَالِدٍ وَمَا وَلَدَ
٣
i
90:۳
اور باپ (یعنی آدم) اور اس کی اولاد کی قسم (۳)
لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي كَبَدٍ
٤
i
90:۴
کہ ہم نے انسان کو تکلیف (کی حالت) میں (رہنے والا) بنایا ہے (۴)
أَيَحْسَبُ أَنْ لَنْ يَقْدِرَ عَلَيْهِ أَحَدٌ
٥
i
90:۵
کیا وہ خیال رکھتا ہے کہ اس پر کوئی قابو نہ پائے گا (۵)
يَقُولُ أَهْلَكْتُ مَالًا لُبَدًا
٦
i
90:۶
کہتا ہے کہ میں نے بہت سا مال برباد کیا (۶)
أَيَحْسَبُ أَنْ لَمْ يَرَهُ أَحَدٌ
٧
i
90:۷
کیا اسے یہ گمان ہے کہ اس کو کسی نے دیکھا نہیں (۷)
أَلَمْ نَجْعَلْ لَهُ عَيْنَيْنِ
٨
i
90:۸
بھلا ہم نےاس کو دو آنکھیں نہیں دیں؟ (۸)
وَلِسَانًا وَشَفَتَيْنِ
٩
i
90:۹
اور زبان اور دو ہونٹ (نہیں دیئے) (۹)
وَهَدَيْنَاهُ النَّجْدَيْنِ
١٠
i
90:۱۰
(یہ چیزیں بھی دیں) اور اس کو (خیر و شر کے) دونوں رستے بھی دکھا دیئے (۱۰)
فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ
١١
i
90:۱۱
مگر وہ گھاٹی پر سے ہو کر نہ گزرا (۱۱)
وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْعَقَبَةُ
١٢
i
90:۱۲
اور تم کیا سمجھے کہ گھاٹی کیا ہے؟ (۱۲)
فَكُّ رَقَبَةٍ
١٣
i
90:۱۳
کسی (کی) گردن کا چھڑانا (۱۳)
أَوْ إِطْعَامٌ فِي يَوْمٍ ذِي مَسْغَبَةٍ
١٤
i
90:۱۴
یا بھوک کے دن کھانا کھلانا (۱۴)
يَتِيمًا ذَا مَقْرَبَةٍ
١٥
i
90:۱۵
أَوْ مِسْكِينًا ذَا مَتْرَبَةٍ
١٦
i
90:۱۶
ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ
١٧
i
90:۱۷
پھر ان لوگوں میں بھی (داخل) ہو جو ایمان لائے اور صبر کی نصیحت اور (لوگوں پر) شفقت کرنے کی وصیت کرتے رہے (۱۷)
أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ
١٨
i
90:۱۸
یہی لوگ صاحب سعادت ہیں (۱۸)
وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِنَا هُمْ أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ
١٩
i
90:۱۹
اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو نہ مانا وہ بدبخت ہیں (۱۹)
عَلَيْهِمْ نَارٌ مُؤْصَدَةٌ
٢٠
i
90:۲۰
یہ لوگ آگ میں بند کر دیئے جائیں گے (۲۰)