بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
۞
i
الله کے نام سے جو بڑا مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے۔
وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰ
١
i
92:۱
رات کی قسم جب (دن کو) چھپالے (۱)
وَالنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ
٢
i
92:۲
اور دن کی قسم جب چمک اٹھے (۲)
وَمَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَالْأُنْثَىٰ
٣
i
92:۳
اور اس (ذات) کی قسم جس نے نر اور مادہ پیدا کیے (۳)
إِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتَّىٰ
٤
i
92:۴
کہ تم لوگوں کی کوششں طرح طرح کی ہے (۴)
فَأَمَّا مَنْ أَعْطَىٰ وَاتَّقَىٰ
٥
i
92:۵
تو جس نے (خدا کے رستے میں مال) دیا اور پرہیز گاری کی (۵)
وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَىٰ
٦
i
92:۶
اور نیک بات کو سچ جانا (۶)
فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْرَىٰ
٧
i
92:۷
اس کو ہم آسان طریقے کی توفیق دیں گے (۷)
وَأَمَّا مَنْ بَخِلَ وَاسْتَغْنَىٰ
٨
i
92:۸
اور جس نے بخل کیا اور بےپروا بنا رہا (۸)
وَكَذَّبَ بِالْحُسْنَىٰ
٩
i
92:۹
اور نیک بات کو جھوٹ سمجھا (۹)
فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْعُسْرَىٰ
١٠
i
92:۱۰
اسے سختی میں پہنچائیں گے (۱۰)
وَمَا يُغْنِي عَنْهُ مَالُهُ إِذَا تَرَدَّىٰ
١١
i
92:۱۱
اور جب وہ (دوزخ کے گڑھے میں) گرے گا تو اس کا مال اس کے کچھ کام نہ آئے گا (۱۱)
إِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدَىٰ
١٢
i
92:۱۲
ہمیں تو راہ دکھا دینا ہے (۱۲)
وَإِنَّ لَنَا لَلْآخِرَةَ وَالْأُولَىٰ
١٣
i
92:۱۳
اور آخرت او ردنیا ہماری ہی چیزیں ہیں (۱۳)
فَأَنْذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظَّىٰ
١٤
i
92:۱۴
سو میں نے تم کو بھڑکتی آگ سے متنبہ کر دیا (۱۴)
لَا يَصْلَاهَا إِلَّا الْأَشْقَى
١٥
i
92:۱۵
اس میں وہی داخل ہو گا جو بڑا بدبخت ہے (۱۵)
الَّذِي كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ
١٦
i
92:۱۶
جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا (۱۶)
وَسَيُجَنَّبُهَا الْأَتْقَى
١٧
i
92:۱۷
اور جو بڑا پرہیزگار ہے وہ (اس سے) بچا لیا جائے گا (۱۷)
الَّذِي يُؤْتِي مَالَهُ يَتَزَكَّىٰ
١٨
i
92:۱۸
جو مال دیتا ہے تاکہ پاک ہو (۱۸)
وَمَا لِأَحَدٍ عِنْدَهُ مِنْ نِعْمَةٍ تُجْزَىٰ
١٩
i
92:۱۹
اور (اس لیے) نہیں( دیتا کہ) اس پر کسی کا احسان (ہے) جس کا وہ بدلہ اتارتا ہے (۱۹)
إِلَّا ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْأَعْلَىٰ
٢٠
i
92:۲۰
بلکہ اپنے خداوند اعلیٰ کی رضامندی حاصل کرنے کے لیے دیتا ہے (۲۰)
وَلَسَوْفَ يَرْضَىٰ
٢١
i
92:۲۱
اور وہ عنقریب خوش ہو جائے گا (۲۱)