بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
۞
i
الله کے نام سے جو بڑا مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے۔
اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ
١
i
96:۱
(اے محمدﷺ) اپنے پروردگار کا نام لے کر پڑھو جس نے (عالم کو) پیدا کیا (۱)
خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ
٢
i
96:۲
جس نے انسان کو خون کی پھٹکی سے بنایا (۲)
اقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ
٣
i
96:۳
پڑھو اور تمہارا پروردگار بڑا کریم ہے (۳)
الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ
٤
i
96:۴
جس نے قلم کے ذریعے سے علم سکھایا (۴)
عَلَّمَ الْإِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ
٥
i
96:۵
اور انسان کو وہ باتیں سکھائیں جس کا اس کو علم نہ تھا (۵)
كَلَّا إِنَّ الْإِنْسَانَ لَيَطْغَىٰ
٦
i
96:۶
مگر انسان سرکش ہو جاتا ہے (۶)
أَنْ رَآهُ اسْتَغْنَىٰ
٧
i
96:۷
جب کہ اپنے تیئں غنی دیکھتا ہے (۷)
إِنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ الرُّجْعَىٰ
٨
i
96:۸
کچھ شک نہیں کہ (اس کو) تمہارے پروردگار ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے (۸)
أَرَأَيْتَ الَّذِي يَنْهَىٰ
٩
i
96:۹
بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جو منع کرتا ہے (۹)
عَبْدًا إِذَا صَلَّىٰ
١٠
i
96:۱۰
(یعنی) ایک بندے کو جب وہ نماز پڑھنے لگتا ہے (۱۰)
أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ عَلَى الْهُدَىٰ
١١
i
96:۱۱
بھلا دیکھو تو اگر یہ راہِ راست پر ہو (۱۱)
أَوْ أَمَرَ بِالتَّقْوَىٰ
١٢
i
96:۱۲
یا پرہیز گاری کا حکم کرے (تو منع کرنا کیسا) (۱۲)
أَرَأَيْتَ إِنْ كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ
١٣
i
96:۱۳
اور دیکھو تو اگر اس نے دین حق کو جھٹلایا اور اس سے منہ موڑا (تو کیا ہوا) (۱۳)
أَلَمْ يَعْلَمْ بِأَنَّ اللَّهَ يَرَىٰ
١٤
i
96:۱۴
کیااس کو معلوم نہیں کہ خدا دیکھ رہا ہے (۱۴)
كَلَّا لَئِنْ لَمْ يَنْتَهِ لَنَسْفَعًا بِالنَّاصِيَةِ
١٥
i
96:۱۵
دیکھو اگر وہ باز نہ آئے گا تو ہم (اس کی) پیشانی کے بال پکڑ گھسیٹیں گے (۱۵)
نَاصِيَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍ
١٦
i
96:۱۶
یعنی اس جھوٹے خطاکار کی پیشانی کے بال (۱۶)
فَلْيَدْعُ نَادِيَهُ
١٧
i
96:۱۷
تو وہ اپنے یاروں کی مجلس کو بلالے (۱۷)
سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ
١٨
i
96:۱۸
ہم بھی اپنے موکلانِ دوزخ کو بلا لیں گے (۱۸)
كَلَّا لَا تُطِعْهُ وَاسْجُدْ وَاقْتَرِبْ ۩
١٩
i
96:۱۹
دیکھو اس کا کہا نہ ماننا اور قربِ (خدا) حاصل کرتے رہنا (۱۹)