Landscape MP4 Vertical MP4

سورت ابراہیم — آیت 52 (اردو) — ویڈیو

ابراہیم • آیت نمبر 52 (کل 52 آیتیں) • اردو


هَٰذَا بَلَاغٌ لِلنَّاسِ وَلِيُنْذَرُوا بِهِ وَلِيَعْلَمُوا أَنَّمَا هُوَ إِلَٰهٌ وَاحِدٌ وَلِيَذَّكَّرَ أُولُو الْأَلْبَابِ 52
ترجمہ:
یہ قرآن لوگوں کے نام (خدا کا پیغام) ہے تاکہ ان کو اس سے ڈرایا جائے اور تاکہ وہ جان لیں کہ وہی اکیلا معبود ہے اور تاکہ اہل عقل نصیحت پکڑیں ابراہیم ۱۴:۵۲
تفسیر:
تمام انسان اور جن پابند اطاعت ہیں ارشاد ہے کہ ” یہ قرآن دنیا کی طرف اللہ کا کھلا پیغام ہے “۔ جیسے اور آیت میں نبی کریم کی زبانی کہلوایا گیا ہے کہ لِأُنذِرَكُم بِهِ وَمَن بَلَغَ الانعام ۶:۱۹ ‏ یعنی ” تاکہ میں اس قرآن سے تمہیں بھی ہوشیار کر دوں اور جسے جسے یہ پہنچے “، یعنی کل انسان اور تمام جنات۔

جیسے اس سورت کے شروع میں فرمایا کہ الر كِتَابٌ أَنزَلْنَاهُ إِلَيْكَ لِتُخْرِجَ النَّاسَ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ الخ، ” اس کتاب کو ہم نے ہی تیری طرف نازل فرمایا ہے کہ تو لوگوں کو اندھیروں سے نکال کر نور کی طرف لائے “ الخ۔

اس قرآن کریم کی غرض یہ ہے کہ لوگ ہوشیار کر دئے جائیں ڈرا دئے جائیں۔ اور اس کی دلیلیں حجتیں دیکھ سن کر پڑھ پڑھا کر تحقیق سے معلوم کر لیں کہ اللہ تعالیٰ اکیلا ہی ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور عقلمند لوگ نصیحت و عبرت وعظ و پند حاصل کر لیں۔

X Facebook Minutemailer Stellar WhatsApp Reddit
مکمل سورت کی ویڈیو دیکھیں
پچھلی ابراہیم • آیت 51 اگلی الحجر • آیت 1