Landscape MP4 Vertical MP4

سورت الحجر — آیت 79 (اردو) — ویڈیو

الحجر • آیت نمبر 79 (کل 99 آیتیں) • اردو


فَانْتَقَمْنَا مِنْهُمْ وَإِنَّهُمَا لَبِإِمَامٍ مُبِينٍ 79
ترجمہ:
تو ہم نے ان سے بھی بدلہ لیا۔ اور یہ دونوں شہر کھلے رستے پر (موجود) ہیں الحجر ۱۵:۷۹
تفسیر:
تفسیر کا اقتباس از الحجر ۱۵:۷۸
اصحاب ایکہ کا المناک انجام اصحاب ایکہ سے مراد قوم شعیب ہے۔ ایکہ کہتے ہیں درختوں کے جھنڈ کو۔ ان کا ظلم علاوہ شرک و کفر کے غارت گری اور ناپ تول کی کمی بھی تھی۔ ان کی بستی لوطیوں کے قریب تھی اور ان کا زمانہ بھی ان سے بہت قریب تھا۔ ان پر بھی ان کی پہیم شراتوں کی وجہ سے عذاب الٰہی آیا۔ یہ دونوں بستیاں بر سر شارع عام تھیں۔

شعیب علیہ السلام نے اپنی قوم کو ڈراتے ہوئے فرمایا تھا کہ وَمَا قَوْمُ لُوطٍ مِّنكُم بِبَعِيدٍ ہود ۱۱:۸۹ ‏ ” لوط کی قوم تم سے کچھ دور نہیں “۔

X Facebook Minutemailer Stellar WhatsApp Reddit
مکمل سورت کی ویڈیو دیکھیں
پچھلی الحجر • آیت 78 اگلی الحجر • آیت 80