Landscape MP4 Vertical MP4

سورت الکہف — آیت 108 (اردو) — ویڈیو

الکہف • آیت نمبر 108 (کل 110 آیتیں) • اردو


خَالِدِينَ فِيهَا لَا يَبْغُونَ عَنْهَا حِوَلًا 108
ترجمہ:
ہمیشہ ان میں رہیں گے اور وہاں سے مکان بدلنا نہ چاہیں گے الکہف ۱۸:۱۰۸
تفسیر:
تفسیر کا اقتباس از الکہف ۱۸:۱۰۷
جنت الفردوس کا تعارف اللہ پر ایمان رکھنے والے، اس کے رسولوں کو سچا ماننے والے، ان کی باتوں پر عمل کرنے والے بہترین جنتوں میں ہوں گے۔ بخاری و مسلم میں ہے کہ جب تم اللہ سے جنت مانگو تو جنت الفردوس کا سوال کرو۔ یہ سب سے اعلی سب سے عمدہ جنت ہے، اسی سے اور جنتوں کی نہریں بہتی ہیں۔ [صحیح بخاری:2790] ‏

یہی ان کا مہمان خانہ ہو گی۔ یہ یہاں ہمیشہ کے لیے رہیں گے۔ نہ نکالے جائیں، نہ نکلنے کا خیال آئے، نہ اس سے بہتر کوئی اور جگہ، نہ وہ وہاں کے رہنے سے گھبرائیں کیونکہ ہر طرح کے اعلی عیش مہیا ہیں۔ ایک پر ایک رحمت مل رہی ہے۔ روز بروز رغبت ومحبت، انس والفت بڑھتی جا رہی ہے اس لیے نہ طبیعت اکتاتی ہے نہ دل بھرتا ہے بلکہ روز شوق بڑھتا ہے اور نئی نعمت ملتی ہے۔

X Facebook Minutemailer Stellar WhatsApp Reddit
مکمل سورت کی ویڈیو دیکھیں
پچھلی الکہف • آیت 107 اگلی الکہف • آیت 109