Landscape MP4 Vertical MP4

سورت طٰہٰ — آیت 23 (اردو) — ویڈیو

طٰہٰ • آیت نمبر 23 (کل 135 آیتیں) • اردو


لِنُرِيَكَ مِنْ آيَاتِنَا الْكُبْرَى 23
ترجمہ:
تاکہ ہم تمہیں اپنے نشانات عظیم دکھائیں طٰہٰ ۲۰:۲۳
تفسیر:
معجزات کی نوعیت ” دوسرا معجزہ “ موسیٰ علیہ السلام کو دوسرا معجزہ دیا جاتا ہے۔ حکم ہوتا ہے کہ اپنا ہاتھ اپنی بغل میں ڈال کر پھر اسے نکال لو تو وہ چاند کی طرح چمکتا ہوا روشن بن کر نکلے گا۔ یہ نہیں کہ برص کی سفیدی ہو یا کوئی بیماری اور عیب ہو۔

چنانچہ موسیٰ علیہ السلام نے جب ہاتھ ڈال کر نکالا تو وہ چراغ کی طرح روشن نکلا جس سے آپ کا یہ یقین کہ آپ اللہ تعالیٰ سے کلام کر رہے ہیں، اور بڑھ گیا۔ یہ دونوں معجزے یہیں اسی لیے ملے تھے کہ آپ اللہ کی ان زبردست نشانیوں کو دیکھ کر یقین کر لیں۔

X Facebook Minutemailer Stellar WhatsApp Reddit
مکمل سورت کی ویڈیو دیکھیں
پچھلی طٰہٰ • آیت 22 اگلی طٰہٰ • آیت 24