Landscape MP4 Vertical MP4

سورت الشعراء — آیت 112 (اردو) — ویڈیو

الشعراء • آیت نمبر 112 (کل 227 آیتیں) • اردو


قَالَ وَمَا عِلْمِي بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ 112
ترجمہ:
نوح نے کہا کہ مجھے کیا معلوم کہ وہ کیا کرتے ہیں الشعراء ۲۶:۱۱۲
تفسیر:
تفسیر کا اقتباس از الشعراء ۲۶:۱۱۱
ہدایت طبقاتی عصبیت سے پاک ہے

قوم نوح نے اللہ کے رسول کو جواب دیا کہ چند سفلے اور چھوٹے لوگوں نے تیری بات مانی ہے۔ ہم سے یہ نہیں ہوسکتا کہ ان رذیلوں کا ساتھ دیں اور تیری مان لیں۔ اس کے جواب میں اللہ کے رسول نے جواب دیا ” یہ میرا فرض نہیں کہ کوئی حق قبول کرنے کو آئے تو میں اس سے اس کی قوم اور پیشہ دریافت کرتا پھروں۔ اندرونی حالات پر اطلاع رکھنا، حساب لینا اللہ کا کام ہے۔ افسوس تمہیں اتنی سمجھ بھی نہیں۔ تمہاری اس چاہت کو پورا کرنا میرے اختیار سے باہر ہے کہ میں ان مسکینوں سے اپنی محفل خالی کرالوں۔ میں تو اللہ کی طرف سے ایک آگاہ کر دینے والا ہوں۔ جو بھی مانے وہ میرا اور جو نہ مانے وہ خود ذمہ دار۔ شریف ہو یا رذیل ہو امیر ہو یا غریب ہو جو میری مانے میرا ہے اور میں اس کا ہوں۔‏“

X Facebook Minutemailer Stellar WhatsApp Reddit
مکمل سورت کی ویڈیو دیکھیں
پچھلی الشعراء • آیت 111 اگلی الشعراء • آیت 113