Landscape MP4 Vertical MP4

سورت السجدہ — آیت 2 (اردو) — ویڈیو

السجدہ • آیت نمبر 2 (کل 30 آیتیں) • اردو


تَنْزِيلُ الْكِتَابِ لَا رَيْبَ فِيهِ مِنْ رَبِّ الْعَالَمِينَ 2
ترجمہ:
اس میں کچھ شک نہیں کہ اس کتاب کا نازل کیا جانا تمام جہان کے پروردگار کی طرف سے ہے السجدہ ۳۲:۲
تفسیر:
تفسیر کا اقتباس از السجدہ ۳۲:۱
تفسیر سورۃ السجدۃ:امام بخاری رحمہ اللہ نے کتاب الجمعہ میں حدیث وارد کی ہے کہ رسول اللہ جمعہ کے دن کی صبح کی نماز میں الم تنزيل‏ اور ہل أتى على الإنسان‏ الخ پڑھا کرتے تھے۔ [صحیح بخاری:891]

مسند احمد میں ہے کہ نبی سونے سے پہلے سورہ الم تنزيل السجدة اور سورہ تبارك الذي بيده الملك پڑھ لیا کرتے تھے۔ [سنن ترمذي:3404،قال الشيخ الألباني:صحیح]

قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوا سورتوں کے شروع میں جو حروف مقطعات ہیں ان کی پوری بحث ہم سورۃ الالبقرہ کے شروع میں کر چکے ہیں، یہاں دوبارہ بیان کرنے کی ضرورت نہیں۔ یہ کتاب قرآن حکیم بیشک وشبہ اللہ رب العلمین کی طرف سے نازل ہوا ہے۔ مشرکین کا یہ قول غلط ہے کہ نبی کریم نے خود اسے گھڑلیا ہے۔

نہیں یہ تو یقیناً اللہ کی طرف سے ہے اس لیے اترا ہے کہ نبی کریم اس قوم کو ڈراوے کے ساتھ آگاہ کردیں جن کے پاس آپ سے پہلے کوئی اور پیغمبر نہیں آیا، تاکہ وہ حق کی اتباع کر کے نجات حاصل کرلیں۔

X Facebook Minutemailer Stellar WhatsApp Reddit
مکمل سورت کی ویڈیو دیکھیں
پچھلی السجدہ • آیت 1 اگلی السجدہ • آیت 3