ازواج مطہرات اامہات المؤمنین کی اطاعت گزاری اور نیک کاری اس آیت میں اللہ تعالیٰ اپنے عدل و فضل کا بیان فرما رہا ہے اور نبی کریم
ﷺ کی ازواج مطہرات سے خطاب کر کے فرما رہا ہے کہ ” تمہاری اطاعت گزاری اور نیک کاری پر تمہیں دگنا اجر ہے اور تمہارے لیے جنت میں باعزت روزی ہے “۔
کیونکہ یہ اللہ کے رسول ﷺ کے ساتھ آپ ﷺ کی منزل میں ہوں گی اور نبی کریم ﷺ کی منزل اعلیٰ علیین میں ہے جو تمام لوگوں سے بالا تر ہے۔ اسی کا نام وسیلہ ہے۔ یہ جنت کی سب سے اعلیٰ اور سب سے اونچی منزل ہے جس کی چھت عرش اللہ ہے۔