Landscape MP4 Vertical MP4

سورت الصافات — آیت 72 (اردو) — ویڈیو

الصافات • آیت نمبر 72 (کل 182 آیتیں) • اردو


وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا فِيهِمْ مُنْذِرِينَ 72
ترجمہ:
اور ہم نے ان میں متنبہ کرنے والے بھیجے الصافات ۳۷:۷۲
تفسیر:
تفسیر کا اقتباس از الصافات ۳۷:۷۱
سابقہ امتیں گذشتہ امتوں میں بھی اکثر لوگ گم کردہ راہ پر تھے اللہ کے ساتھ شریک کرتے تھے۔ ان میں بھی اللہ کے رسول آئے تھے۔ جنہوں نے انہیں ہوشیار کر دیا تھا اور ڈرا دھمکا دیا تھا اور بتلا دیا تھا کہ ان کے شرک و کفر اور تکذیب رسول سے بری طرح اللہ تعالیٰ ناراض ہے۔ اور اگر وہ باز نہ آئے تو انہیں عذاب ہوں گے۔

پھر بھی جب انہوں نے نبیوں کی نہ مانی اپنی برائی سے باز نہ آئے تو دیکھ لو کہ ان کا کیا انجام ہوا؟ تہس نہس کر دئیے گئے تباہ برباد کر دئیے گئے۔ ہاں نیک کار خلوص والے اللہ کے موحد بندے بچا لیے گئے اور عزت کے ساتھ رکھے گئے۔

X Facebook Minutemailer Stellar WhatsApp Reddit
مکمل سورت کی ویڈیو دیکھیں
پچھلی الصافات • آیت 71 اگلی الصافات • آیت 73