Landscape MP4 Vertical MP4

سورت الصافات — آیت 87 (اردو) — ویڈیو

الصافات • آیت نمبر 87 (کل 182 آیتیں) • اردو


فَمَا ظَنُّكُمْ بِرَبِّ الْعَالَمِينَ 87
ترجمہ:
بھلا پروردگار عالم کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے؟ الصافات ۳۷:۸۷
تفسیر:
تفسیر کا اقتباس از الصافات ۳۷:۸۳
اب بھی سنبھل جاؤ

ابراہیم علیہ السلام بھی نوح علیہ السلام کے دین پر تھے، انہی کے طریقے اور چال چلن پر تھے۔ اپنے رب کے پاس سلامت دل لے گئے یعنی توحید والا جو اللہ کو حق جانتا ہو۔ قیامت کو آنے والی مانتا ہو۔ مردوں کو دوبارہ جینے والا سمجھتا ہو۔ شرک و کفر سے بیزار ہو، دوسروں پر لعن طعن کرنے والا نہ ہو۔ خلیل اللہ علیہ السلام نے اپنی تمام قوم سے اور اپنے سگے باپ سے صاف فرمایا کہ یہ تم کس کی پوجا پاٹ کر رہے ہو؟ اللہ کے سوا دوسروں کی عبادت چھوڑ دو اپنے ان جھوٹ موٹھ کے معبودوں کی عبادت چھوڑ دو۔ ورنہ جان لو کہ اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ کیا کچھ نہ کرے گا اور تمہیں کیسی کچھ سخت ترین سزائیں دیگا؟

X Facebook Minutemailer Stellar WhatsApp Reddit
مکمل سورت کی ویڈیو دیکھیں
پچھلی الصافات • آیت 86 اگلی الصافات • آیت 88