Landscape MP4 Vertical MP4

سورت النازعات — آیت 34 (اردو) — ویڈیو

النازعات • آیت نمبر 34 (کل 46 آیتیں) • اردو


فَإِذَا جَاءَتِ الطَّامَّةُ الْكُبْرَىٰ 34
ترجمہ:
تو جب بڑی آفت آئے گی النازعات ۷۹:۳۴
تفسیر:
انتہائی ہولناک لرزہ خیز لمحات طَّامَّةُ الْكُبْرَىٰ سے مراد قیامت کا دن ہے اس لیے کہ وہ ہولناک اور بڑے ہنگامے والا دن ہو گا۔

جیسے اور جگہ ہے وَالسَّاعَةُ اَدْهٰى وَاَمَرُّالقمر ۵۴:۴۶ ‏ یعنی ” قیامت بڑی سخت اور ناگوار چیز ہے “، اس دن ابن آدم اپنے بھلے برے اعمال کو یاد کرے گا اور کافی نصیحت حاصل کر لے گا۔

جیسے اور جگہ ہے يَوْمَىِٕذٍ يَّتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ وَاَنّٰى لَهُ الذِّكْرٰىالفجر ۸۹:۲۳ ‏ یعنی ” اس دن آدمی نصیحت حاصل کر لے گا لیکن آج کی نصیحت اسے کچھ فائدہ نہ دے گی، لوگوں کے سامنے جہنم لائی جائے گی اور وہ اپنی آنکھوں سے اسے دیکھ لیں گے “۔

X Facebook Minutemailer Stellar WhatsApp Reddit
مکمل سورت کی ویڈیو دیکھیں
پچھلی النازعات • آیت 33 اگلی النازعات • آیت 35