Landscape MP4 Vertical MP4

سورت عبس — آیت 34 (اردو) — ویڈیو

عبس • آیت نمبر 34 (کل 42 آیتیں) • اردو


يَوْمَ يَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ أَخِيهِ 34
ترجمہ:
اس دن آدمی اپنے بھائی سے دور بھاگے گا عبس ۸۰:۳۴
تفسیر:
تفسیر کا اقتباس از عبس ۸۰:۳۳
ننگے پاؤں، ننگے بدن ، پسینے کا لباس

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ صَّاخَّةُ قیامت کا نام ہے اور اس نام کی وجہ یہ ہے کہ اس کے نفخہ کی آواز اور ان کا شوروغل کانوں کے پردے پھاڑ دے گا۔ اس دن انسان اپنے ان قریبی رشتہ داروں کو دیکھے گا لیکن بھاگتا پھرے گا کوئی کسی کے کام نہ آئے گا، میاں بیوی کو دیکھ کر کہے گا کہ بتا تیرے ساتھ میں نے دنیا میں کیسا کچھ سلوک کیا وہ کہے گی کہ بے شک آپ نے میرے ساتھ بہت ہی اچھا سلوک کیا بہت پیار محبت سے رکھا یہ کہے گا کہ آج مجھے ضرورت ہے صرف ایک نیکی دے دو تاکہ اس آفت سے چھوٹ جاؤں، تو وہ جواب دے گی کہ سوال تھوڑی سی چیز کا ہی ہے مگر کیا کروں یہی ضرورت مجھے درپیش ہے اور اسی کا خوف مجھے لگ رہا ہے میں تو نیکی نہیں دے سکتی، بیٹا باپ سے ملے گا یہی کہے گا اور یہی جواب پائے گا۔

X Facebook Minutemailer Stellar WhatsApp Reddit
مکمل سورت کی ویڈیو دیکھیں
پچھلی عبس • آیت 33 اگلی عبس • آیت 35